(یو این آئي) صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر پرنب مکھرجی نے سعودی شاہ اور عوام کو اپنے قومی دن کے موقع پر مبارکبادی اور نیک خواہشات پیش کی ہيں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ " مجھے بے حد مسرت ہے کہ حکومت ہند ، عوام اور اپنی
جانب سے آپ کے قومی دن کے موقع پر آپ کی خدمت میں اور سعودی عرب کی دوستانہ مزاج عوام کو پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کروں۔
ہمارے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی و معاشی شراکتوں پر مبنی ہیں، جو عوام کی سطح پر وسیع رابطے کے سبب بے حد مضبوط ہیں"۔